Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

وارنسی جیولری شاپ سے 80 لاکھ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

    لکھنؤ- - -  وارانسی ضلع کے دارانگر کے ایک کاروباری کی جیولری شاپ کے باہر کھڑی اسکوٹی کی ڈگی سے بدمعاش تقریبا3 کلو 400  گرام سونا لے کر فرار ہوگئے۔ سونے کے تاجر روی سیٹھ نے بتایا کہ 80  لاکھ کا سونا لے کر صبح5بجے موٹر سائیکل سے کرن گھنٹہ واقع کارخانےپہنچا ۔ گلی میں موٹر سائیکل کھڑی کرکے کارخانے میں جاتےہی لٹیروں نے موقع پاکرگاڑی کی ڈگی  توڑدی اور سونا لے کر فرار ہوگئے۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں واردات فلمبند ہوگئی۔ ایس ایس پی آنند کلکرنی نےکیمرے سے فوٹیج حاصل کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال 8 اپریل کو ٹھٹھیری بازار میں واقع سنجے اگروال کی سونے کی دکان سے 9 بدمعاشوں نے تقریباً 4 کروڑ کا سونا لوٹ لیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -سونے کی درآمد کم ہوکر 44 ٹن رہ گئی

شیئر: