Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد انتقال کرگئے

لندن...ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد انتقال کرگئے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا اور لندن میں ز یر علاج تھے۔تدفین برطانیہ میں ہی کی جائے گی۔سلیم شہزاد نے 1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کے بعد خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرلی تھی۔ گزشتہ 25 برس سے لندن میں مقیم تھے۔ فروری 2017 کو پاکستان واپس پہنچے تو کراچی ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ضمانت پر رہائی کے بعد سلیم شہزاد نے پہلے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ۔بعد ازاںبنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
 

شیئر: