Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

نگراں حکومت لندن فلیٹس کی قرقی کیلئے کارروائی کرےگی

اسلام آباد...نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔لندن فلیٹس کی قرقی کےلئے پیر سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہمارے پاس آگیا۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔حسن اور حسین نوازکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہری کا پراسس مختلف ہوتا ہے۔ پاکستانی شہری کو پاکستان لانا آسان ہوتا ہے۔اس حوالے سے بھی کارروائی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کی کارروائی نگراں حکومت کو کرنا ہوگی۔ نواز شریف کے پاس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا آپشن بھی موجود ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کو ہمدردی کے ووٹ ملیں گے؟

شیئر: