Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

آبنائے ہرمز میں تجارتی قافلوں کی نگرانی امریکی بحریہ کرے گی

 واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اْس کی بحریہ آبنائے ہرمز میں سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت نقل و حمل کے عمل کی نگرانی کریگی۔امریکی اقدام کا یہ فیصلہ اْس ایرانی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران نے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کے بحری جہازوں کی آمد و رفت کو روکنے کی خاطر ناکہ بندی کر سکتا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور اْس کے اتحادی خطے کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

شیئر: