Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عوام دھوکے بازوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے،زرداری

  اسلام آباد...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سے سکھر تک عوام کا سمندر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھا۔ سخت گرمی اور دھوپ کی شدت کے باوجود عوام نے بلاول کا گھنٹوں تک انتظار کیا۔ بلاول کی عوام کی محبت مخالفین کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔ایک بیان میں زرداری نے کہا کہ جیالے نہ ڈرنے والے ، نہ بکنے والے اور نہ ہی جھکنے والے ہیں کیونکہ وہ ایک نظر ئیے سے محبت کرتے ہیں۔ وہ نظریہ ہے عوام کی خدمت۔ پیپلزپارٹی کا منشور محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات سے انصاف کا منشور ہے۔ پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس عوام کی بھلائی کے لئے کوئی پروگرام نہیں ۔ عوام ان دھوکے بازوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال کیا۔ اداروں کو باوقار بنایا۔ صوبوں کو خودمختاری دی۔ این ایف سی ایوارڈ دیا۔ پختونخوا کو شناخت دی۔ ن لیگ کی حکومت میں برطرف ہزاروں ملازمین کو بحال کیا۔ سرکاری ملازمین تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کی مالی اعانت کی گئی۔ وسیلہ تعلیم اور وسیلہ روزگار پروگرام کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ زرداری نے کہا کہ ابھی بہت سارے کام کرنے ہیں۔ غربت کا خاتمہ، غریب عوام کی خوشحالی، معاشرے کو جہالت اور شدت پسندانہ رویوں سے پاک کرناابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی فلاسفی جو بینظیر کا مشن تھا کی تکمیل کرکے مہذب معاشرے اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے کام کریں گے۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ نے انتخابی منشور کا اعلان لردیا

شیئر: