Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

اہل قطر کی بیدخلی کی تردید

ریاض.... متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اہل قطر کو امارات سے نکالنے کیلئے 5جون 2017ءسے لیکر تاحال کوئی قانونی یا انتظامی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اماراتی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ بیرون ملک مقیم قطری عوام کو امارات آنے کیلئے پیشگی اجازت نامہ لینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ یہ پابندی ملکی سلامتی کے تحفظ کی خاطر لگائی گئی ہے۔ اندرون امارات مقیم قطریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔

شیئر: