Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھارتی، اسرائیلی، امریکی اور روسی حملے

اسلام آباد:  رواں ماہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں سیاسی سرگریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پربھارت‘ اسرائیل‘ امریکا‘ روس سے سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ خوش قسمتی سے الیکشن کمیشن کے شعبہ آئی ٹی کے اقدامات سے سائبر حملے تاحال ناکام بنائے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ حملے بھارت اور اسرائیل کے ہیکرزکر رہے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کی سیکورٹی مزید بہتربنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا کہ ہیکرز نے ہر ماہ ایک ہزار سے زائد سائبر اٹیک کیے ، انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے مزید حملوں کا خطرہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بانی فیس بک مارک زکر برگ 3 ماہ قبل ہی یہ خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس پاکستان میں عام انتخابات پراثر انداز ہوسکتے ہیں۔

شیئر: