Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قبل از وقت انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے شام 7 بجے سے پہلے کسی بھی انتخابی نتیجے کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پیمرا نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں انتخابی نتائج کا شام 7 بجے سے پہلے اعلان کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین پیمرا سے ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل یقینی بنائے جب کہ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
مزید پڑھیں:- - - -’’نواز شریف کو قید اور جائداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے‘‘

شیئر: