Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مسلمانوں کی رواداری، مسجدکا ایک حصہ خود ہی توڑ دیا

الٰہ آباد۔۔۔۔کمبھ میلے کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مسلمانوں نے میلے کیلئے راستہ کشادہ کرنے میں رکاوٹ بننے والی ایک مسجد کا کچھ حصہ خود ہی منہدم کردیا۔ میلے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔سنگم پر لگنے والے میلے میں جانے والوں کیلئے راستہ وسیع کیا جارہا ہے۔ اس دوران مسجد کا کچھ حصہ راستے میں آرہا تھا جسے مقامی مسلمانوں نے رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے اضافی حصے کو منہدم کردیا ۔ مقامی شخص نے بتایا کہ مسجد کا یہ حصہ سرکاری زمین پر تعمیر تھا جسے راستے سے ہٹاکر تنازع پیدا ہونے کا امکان ختم کردیا۔ہم حکومت کے توسیعی کام میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اسکول بس سےکچل کر 2سالہ بچہ ہلاک

شیئر: