لندن.... غائب الدماغ والدین جو اپنے بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرتے انکا پاسپورٹ ضبط کرلیا جائے اور غیر ملکی سفر پر پابندی لگادی جائے۔یہ بات برطانوی کابینہ کے وزراءکے ایک اجلاس میں کہی گئی۔ اس تجویز کا مطلب یہ ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ سفر کے دوران بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ پچھلے ہفتے ہی ایک خاتون وزیر نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس طرح حکومت کو بچوں کے گم ہونے یا لاپتہ ہونے کے بعد انہیں بازیاب کرانے پر جو اخراجات کرنا پڑتے ہیں اس میں بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے پاس پاسپورٹ نہیں ہوگا تو وہ تفریح کیلئے بیرون ملک نہیں جاسکیں گے اور میرا خیال ہے کہ اگر ہم اس طرح کا رویہ روا رکھیں تو لوگوں کا دماغ درست کرنے میں آسانی ہوگی۔