Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے افسران کیخلاف تحقیقات

  اسلام آباد..نیب نے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔ ملزمان پر پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد کاالزام ہے۔بلین ٹری پراجیکٹ سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 19 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں سندھ سوشل ریلیف فنڈ کے افسران اور اہلکاروں ،ا سٹیٹ بینک سٹاف کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور محکمہ مال کراچی کے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔نیب نے پنجاب ا سپورٹس بورڈ اور یوتھ فیسٹیول کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ۔ سردار بیگم ڈینٹل کالج پشاور کی انتظامیہ کیخلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈیو لپمنٹ کمپنی احد چیمہ،سی ای او بسم اللہ انجینئرنگ شاہد شفیق اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
 مزید پڑھیں:کسی امیدوار کو الیکشن تک گرفتار نہیں کرینگے،نیب
 

شیئر: