شہد جلد کے لیے بہترین ٹانک 
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                داغ دھبوں کو  ہلکا  اور  مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے  خام شہد کا استعمال ہمیشہ سے بہترین سمجھا جاتا ہے .  شہد کا استعمال نئے خلیے بنانے ،  زخموں کو مندمل کرنے اور نشانات مٹانے  کے لیے نہایت موثر ہے .  اصلی شہد اور بیکنگ سوڈے کو برابر مقدار میں لے کر  اچھی طرح مکس کرلیں اور متاثرہ جگہ پر تین سے پانچ منٹ تک مساج کریں  . مساج کے بعد ایک گرم تولیہ  متاثرہ جگہ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ ٹھنڈا ہو جائے .  ٹھنڈا ہو جانے پر چہرہ صاف کر کے خشک کر لیں .  یہ چہرے کے داغ دھبے دور کر کے آپ کی شخصیت کوموثر اور  پر اعتماد بنانے میں مدد دے گا .