Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مصری لڑکی نے خودکشی کرلی

قاہرہ ... ایک مصری لڑکی نے جنوبی قاہرہ کے مصر القدیمہ مقام پر میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ الزہرہ اسٹیشن پر پیش آیا۔ لڑکی کے پاس سے شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوئی۔ اسکے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔ میٹرو کے ڈرائیور نے پوچھنے پر بتایا کہ جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔ پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی۔ سی سی کیمروں کی مدد سے واقعہ کے اچانک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
 
 

شیئر: