Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد... پیپلزپارٹی نے اہم رہنما شوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیداحمد محمود نے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق صدرپی پی ملتان ڈویژن نوشیرلنگڑیال اورجنرل سیکرٹری ڈی جی خان غلام فرید میرانی کو ہٹادیاگیا۔ لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاویداقبال کنجیال بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔ شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔
مزید پڑھیں:قوم اب تبدیلی کیلئے تیار ہے،عمرا ن خان
 

شیئر: