12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ان پر پارہ چنار میںمرکزی امام باڑے پر حملے کا بھی الزام تھا۔سزائے موت پانے والوں میں عاشق خان، رشید، معراج، محمد رسول، جنت کریم، ابوبکر، انور خان، غلام حبیب، عبدالغفار، رواز خان، مبارک زیب اور ایوب خان شامل ہیں۔آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کو دی جانے والی قید کی سزا کی بھی توثیق کی۔ ایک شہری احسان اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔