Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 جون ، 2025 | Tuesday , June   24, 2025
منگل ، 24 جون ، 2025 | Tuesday , June   24, 2025

میاں صاحب بتائیں کس بیان سے دکھ پہنچا،چوہدری نثار

اسلام آباد ... سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں کہ میرے کون سے بیان سے انہیں دکھ ہوا۔ اپنے دکھ کا تو فوری انہیں احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ دوسروں کو پہنچاتے ہیں۔ اس کا احساس نہیں ہوتا۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے اس بیان سے ا نہیں دکھ ہوا ہے کہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کی جائےتو یہی بات ان کے بھائی شہباز شریف بھی کہتے ہیں اور اب بھی کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر ارکان بھی یہی کہتے ہیں۔ اس سے تو نواز شریف کو دکھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وہ پیارے جو پچھلے 6ماہ سے جاتی امراءمیں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں، وہ میرے بارے میں جب لغو، بے بنیاد، جھوٹا اور تضحیک آمیز پروپیگنڈا کرتے ہیں تو اس وقت انہیں دکھ کیوں نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ میاں صاحب کو اس بات کا قطعاً احساس نہیں کہ ان کی بہت سی باتوں سے شاید کسی اور کو دکھ پہنچا ہو۔
مزید پڑھیں:جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے کنگ میکر ہونگے؟

شیئر: