Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف اور مریم کا جلد واپسی کا فیصلہ

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیگی قیادت نے واپسی کا فیصلہ دیگر رہنماﺅں کی مشارت سے کیا ہے اور دونوں اہم شخصیات پاکستان پہنچ کر پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کے لئے انتظامات کردیئے جائیں۔ اس حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ نواز شریف سے پہلے مریم نواز وطن واپس پہنچیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا آج تفصیلی طبی معائنہ ہوگا جس کے بعد کل (منگل 3 جولائی کو) نواز شریف ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔
 

شیئر: