Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رچرڈ برانسن کے دوسرے خلائی جہاز کی پرواز

  موجاوے، کیلیفورنیا ..... رچرڈ برانسن کا دوسرا خلائی جہاز وی ایس ایس یونیٹی اور اسکا مال بردار طیارہ وائٹ نائٹ ٹو مقامی موجاوے ایئر اینڈ اسپیس پورٹ سے اپنی پہلی پرواز پر روانہ ہوگیا۔ خلائی جہاز ٹیک آف کے فوراً بعد بڑی آسانی سے اپنے کیریئر سے الگ ہوکر آزادانہ پرواز پر روانہ ہوا۔ اس خلائی جہاز میں  6مسافروں، 2 خلا بازوں کی گنجائش ہے جبکہ اس کے خاص قسم کے بازو بھی ہیں تاکہ یہ اپنے مسافروں کو فضائی حدود طے کرنے کے بعد 5منٹ کے سفر کےلئے خلا ءکی سیر پر لے جائے۔ اس سلسلے کے 15دوسرے جہازوں پر بھی تجربات کئے جائیں گے جس کے بعد اس کے بجلی کی قوت سے چلنے کے قابل ہوجانے کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جائیگا۔ واضح ہوکہ 2014ءمیں اس کا پہلا خلائی جہاز وی ایس ایس انٹرپرائز اپنی چوتھی آزمائشی پرواز پر تھا کہ حادثے سے دوچار ہوکر تباہ ہوگیاتھا۔

شیئر: