Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

غیر ملکیوں کی انجینیئر اولاد کو بھی استثنیٰ نہیں

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ انجینیئرنگ کے کالجوں سے فارغ ہونے والے غیر ملکیوں کا نقل کفالہ بند کردیا گیا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا ہے کہ بعض لوگوں نے دریافت کیا تھا کہ کیا غیر ملکیوں کی اولاد انجینیئرنگ کرنے پر کسی ادارے میں کام کرسکتی ہے اور آیا انکا نقل کفالہ ممکن ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ 2018ءکے شروع سے یہ پابندی چل رہی ہے کہ 5برس سے کم تجربہ رکھنے والے انجینیئر درآمد نہیں کئے جاسکتے۔اس پابندی سے کسی کو بھی استثنیٰ نہیں۔
 

شیئر: