نواز شریف کیلئے نازیبا الفاظ نہیں کہے ،چوہدری نثار
اسلام آباد... سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے ٹیکسلا میں نجی ٹی وی چینل نے چوہدری نثار کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جانا افسوس ناک اور صحافتی اقدار کے صریحا منافی عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تقریر کے مختلف جملوں کو توڑ مروڑ کر غیر ضروری طور پر نواز شریف سے منسوب کیا جانا بھی افسوس ناک امر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیکسلا میں کی جانے والی تقریر کا ایک ایک لفظ ریکارڈ پر ہے اس تقریر کا سیاق و سباق اور اسکے مندرجات حلقے کی سیاست سے متعلق تھے۔ چوہدری نثار نے آج تک نواز شریف سمیت کسی بھی سیاسی رہنما اور شخصیت کے لئے کبھی نازیبا الفاظ استعمال نہیں کئے۔