Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

اقوام متحدہ نے سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کردیا

خرطوم۔۔۔اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق پامال کرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کا نام خارج کردیا۔اقوام متحدہ کی معاون سیکریٹری جنرل نے باقاعدہ فیصلہ جاری کردیا۔ حکومت سوڈان نے اس پر مسرت کا اظہار کیا۔سوڈانی دفتر خارجہ کے عہدیدار اسامہ فیصل نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی مساعی کی تاج پوشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے بھی سوڈان کا نام خارج کردیا جائے گا۔

شیئر: