پاک وہند میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اسلام آباد... پاکستان نے471 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست اتوار کو ہندوستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قیدیوں میں سویلین اور 418 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستان اور ہند21 مئی2008ءکے معاہدے کے تحت اپنے ملکوں میں قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے پابند ہیں۔قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔ معاہدے کے تحت ہند کی جانب سے بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے جو مختلف جیلوں میں قید ہیں۔