ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے،خورشید شاہ
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما و قو می اسمبلی مےں سابق حز ب اختلا ف خورشید شاہ نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںحالےہ اضافہ فوری واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ۔سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔ پٹرول 7 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ساڑھے 99 روپے ہوگئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 14 روپے اضافہ کیا گیا ۔ نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا۔ اب یہ 87.7 روپے فی لٹر دستیاب ہے۔