بجلی بل میں شکایت پرصارف کوکیا ملے گا؟
جدہ ... بجلی بورڈ نے واضح کیا کہ اگر 15روز کے اندر بجلی بل کی بابت شکایت کا فیصلہ نہ کیا گیا تو ایسی صور ت میں صارف کو معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اسے ہر 15دن پر 75ریال تاخیر کی مد میں دیئے جائیں گے۔ اگر کمپنی نے معاوضہ پیش کرنے میں تاخیر کی تو ایسی صورت میں صارف بورڈ کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرائیگا اور بورڈ ضروری کارروائی کریگا۔ بورڈ نے بجلی بل سے متاثرین سے کہا تھا کہ وہ شکایت درج کرائیں۔اگر بجلی سروس فراہم کرنے والے نے شکایت کا جواب نہ دیا تو ایسی صورت میں وہ براہ راست بورڈ سے شکایت کرسکتا ہے۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف نے بجلی بل کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہو تو شکایت کا فیصلہ ہونے تک اس کا کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیاہے کہ بجلی کمپنی بل کی متنازعہ رقم اور بجلی کے ماہانہ استعمال والی رقم کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کی مجاز نہیں۔ بورڈ نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ بجلی کمپنی صارفین کے پیوستہ بل ادا کرنے کا موقع فراہم کریگی۔