Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے

شوال:  جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بارودی سرنگوں کا پہلا دھماکا شوال کے علاقے پش زیارت میں ہوا جس میں سفیر اللہ نامی شخص زخمی ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل تیارزہ کے علاقے منتوئی میں دوسرا دھماکا ہوا جس میں ایک چھوٹی بچی کلثوم شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر: