پاکستان نے2 قیدی ہند کے حوالے کردئیے
اسلام آباد... پاکستان نے2 ہندوستانی قیدیوں کو ہندکے حوالے کردیا ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں قیدی ماہی گیر تھے انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا ۔ گزشتہ2 ماہ کے دوران پاکستان 260کے قریب ہندوستانی ماہی گیروں کو ہند کے حوالے کر چکا ہے پاکستانی جیلوں میں اب بھی 400سے زیادہ قیدی قید ہیں ان میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے ۔