Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شوریٰ نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر انتہائی جرمانے کم کردیئے

ریاض.... سعودی مجلس شوریٰ نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر مقرر انتہائی جرمانے کم کردیئے۔ اسکا فیصلہ مقامی شہریوں کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے ، سگنل توڑنے ، بیلٹ نہ باندھنے، ممنوعہ جگہ پر گاڑی پارک کرنے وغیرہ پر اب تک جو جرمانے مقرر ہیں ان میں تخفیف کردی گئی ہے۔ عملدرآمد سرکاری گزٹ میں منظوری کی قرارداد کے اجراءکے بعد مقررہ قانونی میعاد پر کیا جائیگا۔دریں اثنا سعودی مجلس شوریٰ نے ٹریفک قوانین اور فوجداری مقدمات کی کارروائی کے نظام میں ترامیم پاس کردیں۔منظوری معاون صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق املاک کی ملکیت سے متعلق غیر ملکیوں کے قانون کی دفعہ 16 کو کالعدم کردیا گیا جبکہ حد سے زیادہ رفتار پر مقررجرمانوںمیں ردوبدل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 
 

شیئر: