Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

اہل کتاب کا مساجد میں داخلہ جائز

ریاض ... یہاں المحیسن جامع مسجد کے امام شیخ عادل الکلبانی نے واضح کیا ہے کہ غیر مسلم خصوصاًیہودی اور نصرانی مساجد میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ اس میں واضح کیا گیاہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم وفود کو مسجد نبوی میں خوش آمدید کہا کرتے تھے۔ نجران کے نصرانیوں کا استقبال بھی مسجد نبوی میں ہی کیا گیا تھا۔اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہودی اور نصرانی مساجد میں آئیں۔
 

شیئر: