Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جرمنی میں مزدور کی اجرت بڑھانے کا اعلان

برلن ۔۔۔جرمنی نے آئندہ2 سال کے دوران مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ کم از کم اجرت  بڑھا کر 2020 ء تک 9.19  یورو فی گھنٹہ کردی جائیگی۔ وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مزدوروں کی اجرت  میں خاطر خواہ اضافے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت اسے بڑھا کر 9.19 یورو (10.74  ڈالر) فی گھنٹہ کردیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ چانسلر انجیلا مرکل کی انتظامیہ نے  2015 ء میں کم از کم اجرت 8.50  یورو فی گھنٹہ مقرر کی تھی، اس کے بعد 2017 ء میں فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 8.84  یورو کی گئی جسے اب 9.19  یورو فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: