شوریٰ نے ٹریفک قانون میں ترامیم پاس کردیں
ریاض... سعودی مجلس شوریٰ نے ٹریفک قوانین اور فوجداری مقدمات کی کارروائی کے نظام میں ترامیم پاس کردیں۔منظوری معاون صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق املاک کی ملکیت سے متعلق غیر ملکیوں کے قانون کی دفعہ 16 کو کالعدم کردیا گیا جبکہ حد سے زیادہ رفتار پر مقررجرمانوںمیں ردوبدل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔