Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

بزم طلباءقدیم و محبان جامعہ نظامیہ کا مختصر مدتی دینی تعلیمی پروگرام

طلباءکو قرات و تجوید ، تحفیظ ، اذان ، نماز اور بنیادی فقہی مسائل سے آگاہ کیاجائیگا
جدہ ( امین انصاری ) بزم طلباءقدیم و محبان جامعہ نظامیہ ہر سال کی طرح امسال بھی گرمائی تعطیلات میں طلباءکو دینی علوم سے آراستہ کرنے کیلئے مختصر مدتی دینی تعلیمی پروگرام کا اہتمام عزیزیہ جمجوم بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر قائم دارالعلم میں یکم جولائی سے شروع کررہی ہے ۔ جہاں ماہر اساتذہ طلباءکو بنیادی دینی مسائل کی تعلیم دیں گے ۔نیز وضو ، نماز کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ منظم طور قرات و تجوید ، تحفیظ القران، اذان ، نماز ،فقہی مسائل اور حمد و نعت کی تربیت دی جائے گی ۔ کلاسز 16 اگست تک جاری رہیں گی ۔ مختصر مدتی تعلیمی پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اختتام پر جلسہ تقسیم اسناد میں لیا جائیگا جہاں مسابقتی و دینی کوئز پروگرام کے ذریعے انکی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوگا ۔ صدر بزم مولانا نظام الدین غوری نے طلباءکے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کودینی علوم سے آراستہ کرنے کیلئے ذمہ داران سے رابطہ کرکے ناموں کا اندراج کرالیں ۔ 
  

شیئر: