Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے، وسان

 کراچی ..سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ میری نااہلی سے اشارہ ملتا ہے کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے۔مستقبل میں بارگیننگ کی جائے گی۔ جو خلائی مخلوق کے ساتھ ہوگا انہیں مہلت ملے گی جو ضد کرے گا وہ باہر ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بدھ کو کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اگرالیکشن جیت کر بھی آئیں گے تب بھی مسائل کھڑے کئے جائیں گے۔ اپیلیں درج کی جائیں گی تاکہ پی پی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ علم تھا اور میں کہتا آرہا تھا۔ یہ پتہ نہیں تھا کہ اس سے خود متاثر ہوں گا۔ سوچا تھا کہ بہت سے لوگ متاثر ہوں گے۔ جی ڈی اے بنائی اسی لئے گئی ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے۔ 
مزید پڑھیں:شاہد خاقان تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کرینگے

شیئر: