Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

پروفیسر کے منہ پر کالک پوت کر نکالا جلوس

کچھ۔۔۔۔۔گجرات کی کچھ یونیورسٹی میں طلبہ نے آئندہ ماہ ہونیوالے طلبہ یونین کے انتخابات میں دھاندلی اور بعض کے نام لسٹ سے کاٹے جانے کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ اپنی شکایت لیکر یونیور سٹی کے الیکشن افسر گیرین بخشی کے پاس پہنچے اور وہاں بات چیت کے دوران ہنگامہ برپا کردیا ۔
طلبہ نے پروفیسر بخشی کے چہرے پر کالک پوت کر جلو س کی شکل میں گھمایا۔کالک سے ان کی جلد متاثر ہوگئی اور علاج کیلئے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر سی بی بی جڈیجہ نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی میٹنگ طلب کی اور واقعہ کی مذمت کی۔ وائس چانسلر نے اس واقعہ کی رپورٹ پولیس کو بھی دی جس نے موقع پر پہنچ کر متعدد طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈاکٹروں اور انجینیئروں کوشادی کا لالچ دیکر لوٹنے والی’’ دلہن‘‘ گرفتار

شیئر: