Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لیڈی ٹیچروں اور طالبات کےلئے ڈرائیونگ سینٹرز کا قیام زیر غور

ریاض.... وزارت تعلیم خواتین اساتذہ اور طالبات کے لئے ڈرائیونگ اسکولوں کے قیام پر غور کر رہی ہے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق لیڈی ٹیچرزاور طالبات کےلئے مخصوص ڈرائیونگ اسکولز مملکت کے مختلف شہروں میں قائم کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں وزارت تعلیم اور ادارہ ٹریفک پولیس کے مابین آج معاہدے پراتفاق کیاجائے گا جس میں ان نکات کو پیش کیاگیا ہے جس کے تحت خواتین ٹیچروں اور طالبات کو ڈرائیونگ سکھانے کے لئے ٹریننگ سینٹرز کے قیام کی تجاویز شامل ہیں ۔ اس ضمن میں وزارت تعلیم کے ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت طالبات میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور انہیں ڈرائیونگ کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنے کےلئے جامع منصوبہ بندی پرعمل پیرا ہے تاکہ طالبات کی بہتر طور پررہنمائی کی جائے ۔ 
 

شیئر: