Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

2ریاستی فارمولے سے مسئلہ فلسطین حل ہوگا، سعودی عرب

نیویارک.... سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق 2ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین حل ہوگا۔ مملکت نے اپنے اس غیر متزلزل موقف کا اظہار”مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی صورتحال“ پر سلامتی کونسل میں ہونے والے کھلے مباحثے میں کیا۔ سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے واضح کیا کہ فلسطینی ناجائز ظالمانہ قبضے اور نسلی بیخ کنی کی پالیسیوں کی مار طویل عرصے سے جھیل رہے ہیں۔ فلسطینی مسلسل مزاحمت پر ہم سب کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
 

شیئر: