Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ

پشاور:  باچا خان ہوائی اڈے پر پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں ایف 7 پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اپنی پرواز مکمل کرنے کے بعد ہوائی اڈے پر لینڈ کررہا تھا کہ اس دوران تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ائرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرکے فوری امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ذرائع کے مطابق تربیتی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے وقت دھماکے کی آواز سنی گئی۔ طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو شہید ہو گئے، تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -کس بات کا الیکشن،پیسہ برباد کیاجا رہا ہے،ریحام

شیئر: