Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

باراتیوں کو کھانا کھلانے کے دوران ہنگامہ، دلہن کا رشتہ دار ہلاک

      لکھنؤ- - - - بلیا میں گزشتہ شب ایک بارات میں کھانا کھلاتے وقت فریقین میں زبردست تصادم ہوگیا جس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور  11افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیاگیا۔  بسنت پور موضع میں ایک بارات آئی تھی جس میں مہمانوں کے لیے کھانا  لگایا جارہا تھا۔اس معاملے پر باراتیوں اور گھر والوں میں  کہا سنی ہوگئی جس کے بعد فریقین میں تصادم شروع ہوگیا۔ لڑکی والوں کا رشتے دار وشال پٹیل لاٹھیوں کے وارسے زخمی ہوکر جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی میں طوفانی بارش ، نظام زندگی درہم برہم

شیئر: