Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

لیونل میسی نے 31 ویں سالگرہ منا ئی

 
  تیونس :ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنی 31 ویں سالگرہ منا ئی۔وہ ان دنوں روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ ماسکو میں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ہسپانوی کلب بارسلونا کے سپر اسٹار کھلاڑی لیونل میسی 24 جون 1987کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں پیدا ہوئے ۔ میسی صرف 21 سال کی عمر میں فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایر اور فیفا بالن ڈی کیلئے نامزد ہوئے تھے۔ جس کے اگلے ہی سال 2009ءمیں انہوں نے یہ دونوں اعزازات جیت لیے۔

شیئر: