سعودی عرب مصر سے کھیلے گا، اسپین اورپرتگال بھی میدان میں
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے پہلے راونڈ کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ پیر25جون کو 4میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کی چاروں ٹیمیں ایک ہی وقت میں دو مختلف شہروں میں کھیلیں گی۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں میزبان روس پہلے راونڈ کا آخری میچ یوراگوئے کیخلاف کھیلے گا جو مقامی وقت شام5بجے شروع ہو گا ، یہ میچ سمارا ارینا اسٹیڈیم ، سمارا میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں سعودی عرب اور مصر آمنے سامنے ہوں گی۔یہ دونوںٹیمیں اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔اس مقابلے کا آغاز بھی شام 5بجے ہوگا۔ یہ میچ ویلگوگریڈ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، تیسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں اسپین اورمراکش کھیلیں گی۔اس مقابلے کا آغاز رات9بجے ہو گااور کیلننگریڈمیں کھیلا جائیگا۔آج کے چوتھے اورآخری میچ میں بھی گروپ بی کی ٹیمیں ایران اور پرتگال کھیلیں گی۔یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے موردووا ارینا اسٹیڈیم، سارنسک میں کھیلا جائے گا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔