Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا،تحریک انصاف

اسلام آباد... تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ این اے 154 سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ اس حلقہ کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔بیان میں کہا گیا کہ امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کی گئی تھی جس میں سکندر بوسن کا نام نہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سکندر بوسن کا نام سیریل نمبر136 پر درج تھا۔ سکندربوسن کو ٹکٹ جاری ہونے کے بعد حلقہ کے عوام نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا ۔ سکندر بوسن کی گاڑی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھیر لیا جس کے بعد وہ تقریر کئے بغیر چلے تھے ۔
مزید پڑھیں:ٹکٹ کیلئے نہیں بھاگتا،جاوید ہاشمی

شیئر: