Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ٹکٹ کے پیچھے نہیں بھاگتا،جاویدہاشمی

ملتان... مسلم لیگ ( ن) کے سینیئررہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج تک مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی۔ ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔سینئر سیاستدان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کے پیچھے نہیں بھاگتا۔ٹکٹ کی خاطر بورڈ کے سامنے پیش ہوا نہ لاہور گیا ۔ن لیگ سے نسلوں کے رشتے کی بحالی چاہتا تھا۔ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ کے مقابلے پر امیدوار نہیں لائیں گے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو ٹکٹ دیدئیے

شیئر: