شاہ محمود قریشی کے بھی کروڑوں کے اثاثے
ملتان ...تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے پا س بھی کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ اور 67 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ فارن بینک اکاونٹس بھی ہیں ۔ لندن کے بینک اکاونٹ میں 88 ہزار پونڈ اور ان کی اہلیہ کے اکاونٹ میں 26 ہزار500 پونڈ موجود ہیں۔ ملتان میں 2 گھر ، ایک گھر لاہور اور ایک فلیٹ اسلام آباد اور 2 پلاٹ ڈی ایچ اے بہاولپور میں ظاہر کئے ہیں۔ ملتان کے گھر کی قیمت 57 لاکھ ، گلبرک لاہور کے گھر کی قیمت ساڑھے 6 کروڑ اوراسلام آباد کے فلیٹ کی قیمت 3 کروڑ 47 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔ان کی اہلیہ کے پاس ساڑھے 5 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ ہیں ۔ 2 کروڑ روپے مالیت کی 4 گاڑیوں کے مالک بھی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، 20 لاکھ کا فرنیچر بھی ظاہرکیا ہے۔ شاہ محمود ایک کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کی 4 گاڑیوں کے مالک ہیں۔