ریاض کی سڑکوں پر ڈرائیونگ خواتین کیلئے حوصلہ افزا بورڈ
ریاض.... ڈرائیونگ کے فیصلے پر عملدرآمد سے ایک روز قبل ہی ریاض کی سڑکوں پر ڈرائیور خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی بورڈ جگہ جگہ سجادیئے گئے۔ ان پر تحریر ہے کہ ”ہم تمہارے ساتھ ہیں جہاں بھی گاڑی چلاﺅ گی ہمیں اپنا مدد گار پاﺅ گی“ ایک اور جملہ بورڈ پر نمایاں شکل میں یہ نظر آرہا ہے ”ہم سب تمہارے بھائی ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں“۔