Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

ایڈوب اسکین کی مدد سے بزنس کارڈ کی تفصیلات اسمارٹ فون میں منتقل

واشنگٹن.... کانفرنسوں ، مختلف تقریبات یا میٹنگز کے موقع پر لوگ آپ کو بزنس کارڈ پکڑا دیتے ہیں۔ آپ کیلئے انہیں سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اب ایڈوب اسکین کی مدد سے بزنس کارڈ کی تمام تفصیلات موبائل کانٹکٹ نمبر میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ ایڈوپ اسکین نے ایک ایسی ایپ متعارف کرائی ہے جو آئی او ایس اور اینڈروائیڈ اسمارٹ فون پر یہ بزنس کارڈ منتقل کردیتے ہیں۔ یوں آپ ان کارڈز کو بغیر ایک لائن تحریر کئے ہوئے موبائل فون کانٹکٹس پر محفوظ کرسکتے ہیں۔ ایڈوب اسکین ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بزنس کارڈ کو شناحت کرلیتا ہے۔ جب آپ اسکین کرلیں تو سیو کنٹکٹ کا نمبر دبا دیں۔ یوں خودکار طریقے سے کارڈ دینے والا کا نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس اور بزنس کارڈ کی تصویر تک محفوظ ہوجائے گی۔ 
 

شیئر: