Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

جدہ : ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، 5 زخمی

جدہ ..... ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔ہلال الاحمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے سبق نیوز کو بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم میں حادثے کی اطلاع ملی جو جدہ ، الظبیہ شاہراہ پر ہوا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کی 3 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ زخمیوں جن کی تعداد 5 تھی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے خلیص جنرل اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: