Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

اہلیہ کو اس حال میں چھوڑ کر نہیں جاسکتا ،نواز شریف

  لندن....سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری اہلیہ اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ انہیں اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب سے آیا ہوں کلثوم نوازسے بات نہیں ہو سکی۔ میری اہلیہ اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر پاکستان واپس جانا چاہیے؟ کیا ان حالات میں جب کلثوم وینٹی لیٹر پر ہیں تو پاکستان جانے کا سوچ سکتا ہوں؟ اگلے چند دن میں کلثوم کی طبیعت بہتر ہوگی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے ۔پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے سے پہلے میرا ارادہ تھا کہ 4 دن قیام کے بعد وطن واپس چلا جاو¿ں گا ۔ ریٹرن ٹکٹ بھی حاصل کیا ہوا ہے لیکن شاید اللہ کو منظورنہیں تھا۔ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ سیاسی باتیں یہاں پر اچھی نہیں لگتیں۔ پاکستان واپس جا کرسیاست کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا احسان مند ہوں کہ دعاوں میں یاد رکھا۔ آپ کی دعاو¿ں کا بہت بہت شکریہ۔اللہ تعالیٰ کلثوم سمیت تمام بیمار افراد کو صحت عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں:وطن واپسی کاابھی کچھ پتہ نہیں،مریم نواز

شیئر: