Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عدن : حوثی باغیوں کا اہم لیڈرساتھیوں سمیت ہلاک

عدن .....یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کا اہم لیڈر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ صعدہ کے علاقے میں ہلاک ہو گیا ۔ عاجل ویب نیوز نے یمنی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اتحادی فوج کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائی میں احمد حسین القوبری اور اسکے ساتھیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ القوبری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل میں ملوث تھا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے علاقے کی سرویلنس کی جارہی ہے تاکہ باغیوں کی کارروائیوں سے حدیدہ کو محفوظ بناتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کی جاسکے ۔ 
 

شیئر: