Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سرحد پار سے پھر حملہ ،پاکستانی اہلکار جاں بحق

بنوں... شمالی وزیرستان میں سرحد پارافغانستان سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا ذرائع کے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقہ ڈنڈے کچ میں پاک افغان سرحد پر واقع بیٹنی رائفل کے چیک پوسٹ پرد ہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے اسنائپر گن سے فائرنگ کی چیک پوسٹ میں موجود سپاہی نقاش خٹک موقع پر جاں بحق ہوگیا واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے واضح رہے کہ سرحد پار سے مداخلت کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے جس میں درجنوں سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیراعظم کو کراچی میں امن وامان پر بریفنگ

شیئر: