نیب نے زلفی بخاری کو طلب کرلیا
اسلام آباد ...پانا مہ میں متعدد آف شور کمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری کو نیب راولپنڈی نے پیر 25 جون کو طلب کر لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات شروع کی تھی ۔فروری میں زلفی بخاری کو سمن جاری کیا تھا کہ وہ نیب میں پیش ہوکر اپنی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات پیش کریں مگر وہ نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی بجائے لندن چلے گئے تھے جس پر ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو اب 25 جون کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔