Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بیرسٹر خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل مقرر

اسلام آباد...نگران حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو پاکستان کا اٹارنی جنرل مقرر کردیا۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر علی اوصاف کے استعفے کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری دی ۔ خالد جاوید کا شمار ملک کے نامور وکلاء میں ہوتا ہے۔ خالد جاوید کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہیں پریکٹس کرتے رہے۔ اس سے قابل وہ اٹارنی جنرل کے ایڈوائز بھی رہ چکے ہیں ۔سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی، آکسفورڈ سے بیچلر ان سول لائ، ہاورڈ سے ایل ایل ایم اور بیرسٹری کی ڈگری لنکن یونیورسٹی سے حاصل کر رکھی ہے۔ بیرسٹر خالد خان نے صوبائی آئینی آرڈر کے معاملے پر سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف طویل جنگ لڑی ۔
مزید پڑھیں:اٹارنی جنرل اشتر اوصاف مستعفی

شیئر: